26 جولائی، 2011، 4:05 PM

اقوام متحدہ

کانگومیں اس سال خسرہ کی بیماری سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک

کانگومیں اس سال خسرہ کی بیماری سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک

مہر نیوز- 26 جولائی 2011ء: اقوام متحدہ کے مطابق کانگو میں اس سال خسرہ کی بیماری سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق کانگو میں اس سال خسرہ کی بیماری سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

کانگو میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے مشن کے مطابق کانگو میں جنوری سے جون تک خسرہ کی بیماری میں مبتلا گیارہ لاکھ سے زائد متاثرہ بچوں میں سے ایک ہزار ایک سو پنتالیس بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ مشن کے مطابق کانگو کے پانچ صوبوں میں اب تک 3.1 ملین بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق کانگو میں بچوں کی بڑی تعداد خسرہ کے علاوہ ہیضے اور پولیو میں بھی مبتلا ہیں۔ کانگو میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے علاوہ دیگر نجی ادارے بھی خسرہ سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

News ID 1368216

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha